ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں میرپور محترمہ فرخ اویس کی سربراہی میں ضلع میرپور کے محکمہ تعلیم سکولز شعبہ نسواں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

0

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں میرپور محترمہ فرخ اویس کی سربراہی میں ضلع میرپور کے محکمہ تعلیم سکولز شعبہ نسواں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ پبلک سیکٹر میں قائم گرلز سکولز کا تعلیمی معیار بلند ترین سطح پر ہونے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرخ اویس کی کامیاب حکمت عملی کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ محکمہ ایلمینٹری و سیکنڈری تعلیم، آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین SEPI انڈیکس کے مطابق ضلع میرپور کے سکولز نسواں کے تعلیمی ادارے معیارِ تعلیم کے لحاظ سے سب سے نمایاں قرار پائے گے ہیں۔ یہ رینکنگ بالخصوص میٹرک امتحانات و بورڈ امتحانات (BISE Mirpur) کے نتائج کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، جو اس کامیابی کو مزید مستند اور قابلِ فخر بناتی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع کے 7 سے زائد ہائر سیکنڈری و ہائی سکولز ”Excellent کیٹیگری” میں شامل ہوئیجبکہ 44 سے زیادہ سکولز ”Good کیٹیگری” میں قرار پائے ا ور یہ ایک غیر معمولی حقیقت ہے کہ ضلع میرپور کا کوئی بھی گرلز ہائی سکول ”Poor” یا ”below average ” کیٹیگری میں شامل نہیں ہے۔یہ کامیابی ضلع میرپور کیاس وژن کی آئینہ دار ہے جسے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ فرخ اویس نے اپنی قیادت میں اپنایا۔ ان کا عزم ہے کہ ضلع میرپور گرلز سکولوں کے معیار اور مقدار دونوں کے لحاظ سے ایک ماڈل ڈسٹرکٹ بنایا جائے گا جہاں تعلیم کو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کیا جائے۔اہلیان میرپور اس کامیابی پر نہایت خوش اور مطمئن ہیں اور وہ فخر سے کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ وزیرِاعظم پاکستان، وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر اور حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کے بہترین فیصلے کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اس وژنری سربراہ کو ضلع میرپور میں تعینات کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ فرخ اویس نے نہایت مختصر وقت میں معیار تعلیم کو بلند ترین سطح تک پہنچا کر ثابت کیا ہے کہ صحیح قیادت اور محنت سے خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔مزید برآں، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام، سول سوسائٹی، مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان اور ضلع میرپور کی نامور شخصیات نے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان سب نے اُن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی قیادت میں ضلع میرپور نے تعلیم کے شعبے میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ ان بیانات کے بعد ضلع بھر میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
قرآنِ مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:”یَرْفَعِ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْکُمْ وَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ” (المجادلہ: 11)
اللہ تعالیٰ ایمان والوں اور علم عطا کیے جانے والوں کے درجات بلند فرما دیتا ہے۔یہی آیت ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ تعلیم صرف کامیابی کا ذریعہ نہیں بلکہ اللہ کی عطا کردہ عظیم نعمت ہے۔عالمی تعلیمی رجحانات کو مدِنظر رکھتے ہوئے میرپور کے اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن، لرننگ بائی ڈوئنگ اور اسکل بیسڈ ایجوکیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ ہماری طالبات نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی معیار پر بھی پورا اتر سکیں۔ یہ اقدامات ضلع میرپور کو آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی میدان کا علمبردار اور رہنما ضلع ثابت کر رہے ہیں۔یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ میرپور کے تعلیمی ادارے ایک علم دوست، روشن خیال اور باوقار مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ عوام کا اعتماد، حکومت کا وژن اور سول سوسائٹی کی حمایت سے میرپور کو تعلیم کا ایک درخشاں مرکز بنا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے تعلیمی مشن میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور یہ سفر یونہی جاری و ساری رہے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں