اسلام آبادمذاکرات،ایرانی صدر نے بڑااعلان کردیا

0
پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری امن مذاکرات کے نتائج کچھ بھی ہوں، حکومت ہر صورت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسلام آباد میں موجود مذاکراتی وفد ملک کے مفادات کا بھرپور دفاع کر رہا ہے اور ہر مرحلے پر ایران کے مؤقف کو مضبوط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد پاکستان میں جرات اور اعتماد کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک ہے، جبکہ عوامی خدمت اور ملکی استحکام کا مشن ہر حال میں جاری رہے گا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتائج چاہے جو بھی سامنے آئیں، حکومت اپنی قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں موجود ایرانی وفد کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے اور انہیں ہر ممکن سفارتی و سیاسی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں