راولپنڈی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تین منظم گروہوں کے آٹھ ارکان کو گرفتار

0

ایس پی سٹی سلیمان ظفر کی ہدایت پر تھانہ کوہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تین منظم گروہوں کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 28 لاکھ روپے نقدی، 50 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، لاکھوں روپے کے 28 قیمتی موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ کوہسار اور ملحقہ علاقوں میں مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ایس پی سلیمان ظفر نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس کی منظم اور متحرک کارروائیاں جرائم پیشہ گروہوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں