موٹروے پولیس نے ایم فائیو پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جلالپور کے قریب ایک ٹویوٹا ہائی لکس سے 192 پیکٹ چرس اور گانجہ برآمد کیا گیا۔کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس دار علی خٹک نے بروقت اور کامیاب کارروائی پر پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے موٹروے پولیس ہمہ وقت مستعد ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
موٹروے پولیس نے ایم فائیو پر بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0





