مرکزی رہنماجے یو آئی پاکستان و سابق سنیٹر حافظ حمد اللہ کی واہ کینٹ میں سیرت النبی کانفرس میں شرکت

0

جمیعت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے ستارہ مسجد واہ کینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماء اسلام اسمبلی میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ پاکستان کو مضبوط بنانے اور اس کا پرچم بلند رکھنے تک جے یو آئی کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے، اور جب بھی پاکستان کو توڑنے کی کوشش ہوئی، جے یو آئی نے اس کا بھرپور دفاع کیا،،انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی پالیسیوں میں تضادات ہیں۔ ابھینندن کو گرفتار کرنے کے باوجود اعزاز کے ساتھ واپس بھیجا گیا، جبکہ افغانستان جیسے برادر اسلامی ملک سے ریاستی سطح پر دوستانہ تعلقات کا فقدان ہے۔ “اگر افغانستان سے دوستی ہے تو وہ نظر بھی آنی چاہیے، اسے بھارت جیسا دشمن تصور نہیں کیا جا سکتا،” حافظ حمد اللہ نے کہا۔انہوں نے ختم نبوت کے قانون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں عدالت اور اسمبلی نے فیصلہ دیا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آخری نبوت کا انکار کرنے والا کافر ہے، اور جے یو آئی ہر محاذ پر اس عقیدے کا دفاع کر رہی ہے۔سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے سوات، بونیر، صوابی اور پنجاب میں بڑی تباہی مچائی ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر اور کھلے آسمان کے نیچے ہیں جبکہ اجناس کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران حافظ حمد اللہ نے جے یو آئی وکلاء ونگ (جے یو آئی لائرز فورم) کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اور باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں