سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم ستمبر کے آخری ہفتے اپنے عہدے کی آئینی مدت پوری

0

سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم ستمبر کے آخری ہفتے اپنے عہدے کی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انکے اعزاز میں الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کسٹوڈین وجائیداد متروکہ خالد یوسف چوہدری نے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین سمیت جج صاحبان عدالت العالیہ نے شرکت کی۔ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد محمد نسیم ستمبر کے آخری ہفتے میں اپنی آئینی مدت کی تکمیل پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انکے اعزاز میں الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں