بیوروچیف سماہنی محمد علی سونا کی رپورٹ کے مطابق سرویکل کینسر ویکسینیشن کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی ڈاکٹر عمیر فاضل ، ڈاکٹر عدیل افضل اور دیگر سٹاف کی طرف سے میڈیا کو خصوصی بریفنگ دی گئی انھوں نے کہا کہ کینسر کی مختلف اقسام میں سے سرویکل کینسر اس وقت دنیا میں چوتھا بڑا کینسر ہے جس سے دنیا کی آبادی متاثر ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں سرویکل کینسر تیسرے نمبر پر ہے جو کہ انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے9 سے 15 سال کی کم عمر بچیاں اس سے متاثر ہوتی ہیں اور ابتدائی طور پر یہ مرض خاموش قاتل کی طرح چھپ کر رہتا ہے اور 21 سال عمر ہونے سے قبل اس مرض کی تشخیص ممکن نہیں ہو پاتی ، پھر 25 سال یا اس کے بھی بعد مرض کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو مرض پھیل چکا ہوتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ وقت سے قبل بچیوں کو ویکسین لگا دی جائے۔میڈیا نمائندگان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عدیل افضل نے بتایا کہ 146 ترقی یافتہ ممالک میں یہ ویکسین لگ چکی ہے جس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ سامنے نہیں آئے۔عالمی ادارہ صحت نے مردوں کے مقابلے خواتین کو پہلے ویکسین لگانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ خواتین میں اس مرض کی شرح مردوں کی نسبت بہت زیادہ ہے ویکسین کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عدیل افضل نے بتایا کہ ویکسین چائنہ کی ایک نامی گرامی کمپنی اینو ویکس بائیو ٹیک نے تیار کی ہے جس کی دنیا میں نمایاں ساکھ ہے۔فوری علامات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عدیل افضل نے کہا کہ ویکسین اینٹرا مسکولڑ ہونے کی بنیاد پر لگنے کے فوری بعد ، معمولی درد ، یا ہلکی خارش ہو سکتی ہے اس کے علاؤہ نمایاں سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی سرویکل کینسر ویکسینیشن کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں میڈیا بریفنگ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0





