ملک بھر کی طرح ضلع میرپور میں بھی سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز۔ اس سلسلے میں یونین کونسل، کھڑی خاص، یونین کونسل لہڑی، عزیز پور میں MERF -ACT International کے زیر اہتمام کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلہ میں واک کا انعقاد کیا گیا ڈاکٹرز،ہیلتھ سٹاف اور لیڈی ہیلتھ سپروازئر اور، CRP انعم زرا نے مہم کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا HPV vaccine کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم 15-27 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی (HPV) ویکسین مفت فراہم کی جائے گی، جو انہیں مستقبل میں سرویکل کینسر جیسے جان لیوا مرض سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بچیوں کو ویکسینیشن سینٹرز اور اسکولوں میں ضرور لے جائیں۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہم اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں یہ ہماری بچیوں کی کینسر جیسی موزی مرض کے تحفظ کی ضمانت ہے،میڈیا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی یہ پیغام عام کیا جائے گا واک میں، ڈاکٹر صاحبان، گرلز سکول کی طالبات اور ٹیچرز، میڈیا پرسنز, اور MERF-ACT International کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ملک بھر کی طرح ضلع میرپور میں بھی سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0





