(ناڑ آزاد کشمیر بابر حسین سے)گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول راجدہانی میں تبادلہ جات کی وجہ سے سات معلمات کی آسامیاں خالی۔ادارہ میں تعینات کمپیوٹر انسٹرکٹر ایک سال سے چھٹی پر طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ۔ عوام علاقہ کی بار بار یادہانی پر بھی محکمہ کی طرف سے کوئی مثبت اور واضح پالیسی سامنے نہ آ سکی۔والدین اور عوام علاقہ سخت برہم جلد احتجاج کیلئے تیار۔تفصیلات کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت آزاد کشمیر کا سب سے زیادہ خوبصورت تعمیر کیا جانے والا ادارہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول راجدہانی سے تبادلہ جات کی وجہ سے سات معلمات کی پوسٹیں خالی ہو گئی ہیں جس میں کمپیوٹر انسٹرکٹر بھی شامل ہیں جو ایک سال سے چھٹی پر ہیں اور ماہانہ تنخواہ بھی اسی ادارہ سے لیتی ہیں محکمہ کو بار بار یادہانی کے بعد بھی کوئی مثبت حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی ہے والدین اور عوام علاقہ سخت برہم ہیں سیکرٹری تعلیم عنایت اللہ، ڈویژنل ڈایریکٹر اور ڈی ای او نسواں کوٹلی سے اپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ بالا خالی آسامیوں پر معلمات کو فوری حاضر کیا جائے اور بالخصوص جو اس ادارہ سے تنخواہ لے رہی ہیں ان کا بھی کوئی حل کیا جائے ہم چند دن کا وقت دے رہے ہیں۔ اگر معلمات کو حاضر نہ کیا گیا تو سخت ری ایکشن دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار والدین اور اہلیان راجدہانی نے کیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول راجدہانی میں تبادلہ جات کی وجہ سے سات معلمات کی آسامیاں خالی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0





